نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں، محسن نقوی

لاہور: (سپیشل رپورٹر) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے ملک بھر میں کرپشن موجود ہے، ریفرنڈم کرالیں،سب راضی ہوں گے تو نئے صوبے بنیں گے ورنہ نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاعوام نہیں چاہتے تو میں بھی کہوں گا صوبے نہ بنائیں،معاملے پر تمام جماعتوں کی رائے ضروری ،بہترین حل ہے عوام کی رائے لے لی جائے اورکوئی بھی بہترین حل ہے تو عوام کے پاس ہی جانا چاہیے،عوامی سروے نئے صوبوں کے حق میں آرہے ہیں،میں اور بلاول بھٹو ایک پیج پر ہیں،تمام چیزیں ری سیٹ اورسارے کا سارا سسٹم ٹھیک ہونے والا ہے، پورے پاکستان میں کرپشن موجود ہے، جہاں کرپشن ہے مانیں اور ختم کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا پیپلزپارٹی، ن لیگ سمیت تمام جماعتیں اہم ہیں، سب راضی ہوں گے تو سب کچھ ہوگا،بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر ایک 2دن سے افواہیں چل رہی ہیں پتہ نہیں کیا ہونےوالا ہے،عمران خان کو قانونی حقوق ملیں گے،بچیوں کو بلیک میل کرنےوالوں کےخلاف زیروٹالرنس ہے، آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں، ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی نے کہا اسلام آباد کی زمین پر بے دردی سے قبضہ کیا گیا ،صرف مولانا نہیں5 سے 6 ہزار لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے،ایک گینگ نے 5ہزار پاکستانیوں کو عالمی یونیورسٹیز کے امتحانات پاس کرادیئے، این سی سی آئی اے نے بڑے سکیم سے پردہ اٹھایا۔