اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہےپاور شیئرنگ پر یقین نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے، عمران،بشریٰ بےگناہ جیل میں بند،سیاسی حریفوں نے بھی اعتراف کر لیابانی سیاسی قیدی ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعمران،بشریٰ کےخلاف کیسز بے بنیاد ،سیاسی،رات کے اندھیرے میں بند دروازوں کے پیچھے فیصلے سنائے گئے،دونوں پرایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں،عدالت سے استدعا ہے کیس کی سماعت دن کی روشنی میں پوری دنیا کے سامنے کی جائے، چیف جسٹس صاحبان پر انصاف کرنے کی بڑی ذمہ داری ہے،سب نے تسلیم کر لیا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی حقیقت ہے،معلوم نہیں بلاول بھٹو کے کیا مقاصد ہیں، پاور شیئرنگ پر یقین نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکارڈ سینے کےساتھ ہیں جب بات آئےگی تو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد اپنا موقف دیں گے جو کچھ کریں گے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کیاجائےگا۔
پاور شیئرنگ پر یقین نہ ہی سسٹم کے بینیفیشری بنیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
















