واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے سعودی عرب، قطر و دیگر خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دئیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چند دنوں میں ایرانی توانائی نظام، پلوں اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرسکتے ہیں تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر فی الحال فوجی ،معاشی دباو رکھیں گے،سعودی عرب نے درخواست کی موجودہ صورتحال کو کچھ عرصے تک برقرار رہنے دیا جائے، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ،بحرین بھی امریکی حکمت عملی جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
امریکی صدر نے کہاخود حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جارہا ہے،جنگ کے باعث پٹرول قیمتوں میں اضافے نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں کردار ادا کیا۔
سعودیہ سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دئیے، ٹرمپ
















