تہران: (مشرق نیوز)ایران نے کہاہے امریکہ غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکی حملے اقوام متحدہ چارٹر،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے،امریکہ کو سلامتی کونسل کی اجازت حاصل نہیں تھی، ممکنہ خطرات کے خدشے پر طاقت کا استعمال جائز نہیں۔
دریں اثنا پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل مصطفی ایزدی نے خبردار کیا کسی بھی جارحیت کا فوری، مو¿ثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،جارحیت کرنےوالوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ایرانی افواج کی کارروائی کسی جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگی،ملک میزائلوں، فضائی دفاع، ڈرونز اور بحری افواج کے شعبوں میں مکمل طور پر تیار ہے۔
امریکہ غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے،ایران
















