معدنی دولت کو کارآمد بنانا اجتماعی قومی مقصد ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے معدنی دولت کو کارآمد بنانا اجتماعی قومی مقصد ،ایسی طویل مدتی شراکت داری پروان چڑھانا چاہتے ہیں جو پاکستان ، شراکت داروں کےلئے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے،صلاحیت سے پیداوار ، وعدوں سے عمل اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ گروتھ کی طرف بڑھنا ہو گا۔

منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہامقصد صرف خام مال برآمد کرنا نہیں، ریفائننگ ،مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو تیار کرنا ہے،معدنی ترقی سے مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچنا لازم ہے، معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے،پاکستان کے لوگ محنتی، دلیر ،پرعزم ہیں، خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے، وسائل مواقع فراہم کرتے ،نتائج کے حصول کےلئے لوگ طاقت ،عزم کا سر چشمہ ہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا مقصد پاکستان کو طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کےلئے مسابقتی منزل بنانا ہے، کان کنی کے پورے ماحولیاتی نظام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،کانوں ،کان کنوں، سرمایہ کاری، صنعتوں، منصوبوں اور وابستہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریر کے آخر میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔