ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل ،ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے حکم امتناع جاری کر دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن اور انتخابی شیڈول معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو 26 نومبر تک رپورٹ ،پیرا وائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔