ٹرمپ ایران کیخلاف دوبارہ جنگ کے خواہشمند نہیں، امریکی اخبار


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کےخلاف فی الحال نئی فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباو کی پالیسی جاری رکھنے کا عندیہ دےدیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بظاہر ایران کے معاملے پر ایسی حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس میں نہ نئی جنگ شروع کی جائے نہ فوری مذاکرات کیے جائیں اور نہ ہی مستقل امن کےلئے کوئی حتمی معاہدہ کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو دیگر معاملات پر توجہ دینے کی ہدایت کردی،امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا حالیہ انٹیلی جنس بریفنگز ،اعلیٰ سطح کے اجلاسوں سے واضح ہوتا ہے ٹرمپ فی الحال ایران کےساتھ دوبارہ جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے۔