پاکستان بھارت میں ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرےگا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے بھارت میں ہونےوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خا رجہ نے کہاپاکستان 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں ہونےوالے ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرےگا، نمائندگی کیلئے وفاقی وزیر مصدق ملک کو نامزد کردیا،اجلاس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، تہذیبی مکالمے ،ثقافتی ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہاپاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت ایس سی اوپلیٹ فارم پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے ،عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم۔