ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع

پشاور:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اور عامر چمکنی کو فوجداری قانون کی دفعہ 87کے تحت نوٹس جاری کردئیے۔

پراسیکیوشن کے مطابق سہیل آفریدی ،عامر چمکنی کےخلاف نوٹس گھر ،دفتر پر آویزاں کیے جائیں گے،سہیل آفریدی کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت فوجداری قانون کی دفعہ 512کے تحت اشتہاری قرار دے گی۔