بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ،اب جنگ نہ امن والی کیفیت میں نہیں رہیں گے،ایران


تہران:(مشرق نیوز)پاسداران انقلاب نے کہاہے بحرین میں فوجی اڈے پر نصب امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ،بحرین میں الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے 6ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہامیزائل سٹی کی رونمائی محض تکنیکی ،دفاعی کامیابی نہیں،خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی علامت ہے اب جنگ نہ امن والی کیفیت میں نہیں رہیں گے، امریکہ نے کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی مسلح فوج کی طاقت اور عزم طے کرے گی، امریکہ 7 شرائط مان لے تومعاہدے کا دروازہ کھل جائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایرانی عوام کو ناکہ بندی کے ذریعے بھوکہ رکھنے کی دھمکی دینا جنگی جرائم کا اعتراف ہے،واشنگٹن ماضی کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں، ایران کےخلاف جنگ امریکی انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنی، امریکی انتظامیہ اپنی جنگی ،سیاسی ناکامی چھپانے کےلئے فتح کا بیانیہ اپنا رہی ہے۔