اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان پھر مرکز نگاہ،اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کااجلاس شروع،سیکرٹریز ،فوکل نمائندگان نے ایجنڈے کو حتمی شکل دےدی۔
ایران ،قازقستان، ترکیہ ،عالمی تنظیموں کے نمائندوں ودیگر شخصیات کا اسلام آباد ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیاگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میںرکن ممالک کے درمیان تجارت،ٹرانسپورٹ،علاقائی روابط ، سکیورٹی چیلنجز ،وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کےلئے مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوگا، افغان وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
افتتاحی خطاب اسحاق ڈار کا ہوگا،ای سی او کے سیکرٹری جنرل اسد مجید خان و رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے،غیر ملکی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا،اجلاس خطے میں اقتصادی تعاون ،تجارتی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے اہم ہے،اسلام آباد میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
پاکستان پھر مرکز نگاہ،اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کااجلاس شروع
















