رائیونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبیداللہ خورشید،ابراہیم دیولہ نے کہا انبیا ئے اکرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے،مانگنا اور ماننا سکھایا،دعائیں رد نہیں ہوتی ،محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہر موقع پر نبی کریمنے دعائیں سکھائی ہیں،پیارے نبی کریم دعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں،حضور اکرم کو داعی بنایا گیا ہے،دن کو دین کی محنت کرنا ہے رات کو اٹھ کر تہجد میں اللہ سے اس کا اجر مانگنا ہے ،بندے اپنی ذمہ داری پوری کرلے پھر دعا کریں،دنیا اور آخرت کی حاجت مانگو، اللہ اچانک خیر دےدیںاچانک کے شر سے محفوظ رکھے،یہ صلائے عام ہے دین سیکھوتاکہ دنیا وآخرت میں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خدمت میں میانہ روی کو اختیار کرنا ہے، اللہ کے راستے میں خرچ کرنا بہت بڑا عمل ہے،جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اس کو کبھی کمی نہیں آتی،جدیدٹیکنالوجی کی موجودگی میں بھی اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے ،دعوت کیلئے خود جانا ہے،علمی مجلس میں جانا ہے سیکھنا ہے،فائدے اور دعا کیلئے جائیں،کارگزاری سنائیں،خواص سے ملاقاتیں کرنی ہے ،نظروں کی حفاظت کرنی ہے،پانچ اعمال پر کھڑا کرنا،تین دن میں تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہے، تہجد اور نوافل کا اہتمام کیا جائے،فرض نماز تکبیر الاولی کے ساتھ پہلی صف میں ادا کی جائے۔ علمائے کرام نے مزید کہا کہ رائیونڈ کا اجتماع انسانی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث اور خیرو برکت والا بنے،لاکھوں کے مجمع میں ہزاروں انسانوں کی زندگی ایمان والی بن جائے اس کے لئے محنت کرنا ہو گا،تبلیغی جماعت کی وجہ سے لاکھوں افراد مشرف بہ اسلام ہو ئے ہیں ان کی زندگیوں میں انقلاب بپا ہو چکا ہے،اپنی زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہے، دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے ،دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا،مسلمان کو دھوکہ نہیں دینا، مسلمان نہ ہی دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکہ کھاتا ہے،مساجد کو آباد کرنا ہوگا ،مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے ،مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے،اجتماعی زندگی سکھانااور سیکھنا ہے ،مسجد میں خوشبو لگا کر جائیں ،وہاں اللہ کے فرشتے موجود ہوتے ہیں ،مسجد کے احترام کو لازمی پکڑیں،مسجد میں آداب کے ساتھ داخل ہوں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے،پورا دین دلوں کو جوڑنے کیلئے ہے،دعوت وتبلیغ کے امور کو سرانجام دینے کیلئے مساجد میں مشور ہ کیا جائے،مشورہ میں کسی رتبہ،خواہش اور مقام مد نظر نہ رکھا جائے ،اجتماعیت کو اہمیت دی جائے،مشورہ اللہ کی طرف متوجہ ہونے کا نام ہے ،مشورے کے بعد سب امور اللہ کے سپرد کردینے چاہیے،40 دنوں میں اعمال کرنا ہیں ،120 دن دین کو سیکھنا ہے۔مولانا ابراہیم دیولانے کہانماز زندگی کو پاکیزہ بناتی ہے ،نماز برے اعمال سے روک دے گی،ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کیلئے نکلنا اور نکالنا ہوگا ،ہمیں دین کی ترویج واشاعت کیلئے منتخب کیاگیا ہے ،بھائی چارے والی زندگی بن جائے کہ اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں۔
دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا: علماءکرام
















