پاک واشنگٹن شراکت داری دن بدن مضبوط ہو رہی ہے،امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی سفارتخانے نے کہا ہے پاک واشنگٹن شراکت داری دن بدن مضبوط ،شراکت داری مسلسل بڑھ رہی ہے، تجارتی سفارتکاری، ثقافتی تحفظ، موسیقی ،تعلیم کے ذریعے دونوں ممالک کے رشتے مزید گہرے ہو رہے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانے نے اپنے ویڈیو پیغام میں حالیہ پیشرفت پرروشنی ڈالتے ہوئے کراچی میں چارج ڈی افیئرز نتالی بیکر کی تجارتی سفارتکاری کی مصروفیات ،بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم میں ثقافتی تحفظ کےلئے امریکی سفیر کے فنڈ سے منصوبے کی تکمیل کو دکھایا گیا۔