راولا کوٹ:(مشرق نیوز)راولاکوٹ میں فسادیوں کی فائرنگ سے رینجرز افسر شہید ہوگئے۔
فسادی جتھے کے مسلح عناصر نے متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر شدید ،اندھا دھند فائرنگ کر دی، پاکستان رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ برکت سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے،فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فسادی ٹولے کے4مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔
راولاکوٹ ، فائرنگ سے رینجرز افسر شہید،جوابی کارروائی میں4مسلح افراد ہلاک
















