عمران خان بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا،سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے عمران خان بلاوجہ جیل میں ہیں ،نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا۔

سینیٹر آف ایکسیلنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی بینائی 85فیصد تک متاثر ،لیگل ٹیم اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت تک نہیں،خیبرپختونخوا حکومت بانی کے نظرئیے کو عملی شکل دینے کےلئے کام کر رہی ہے اور عوام پر خرچ کرنا ترجیح ہے، صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس کی قیادت میں ملاقا ت کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا پاکستان ،افغانستان کے درمیان ہزاروں سال پر محیط مشترکہ تاریخ و ثقافتی رشتے موجود ہیں، افغان جنگ کے اثرات سے خیبر پختونخوا کو شدید نقصان اٹھانا پڑا،افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا موثر راستہ ہے۔