امریکی صدر کی طرف سے آج ایرانی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لینے کا امکان

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج سچویشن روم میٹنگ میں جنگ بندی کی ایرانی تجاویز کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔ ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع سے امریکہ کو مل چکی ہیں۔ ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر بات موخر کر کے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کی ہے۔

ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس وائٹ ہاو¿س کے ویسٹ ونگ میں انٹیلی جنس کمپلیکس کے گراونڈ فلور پر ہوگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اخبار کے مطابق امریکہ نے تاحال ایرانی تجاویز پر حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وائٹ ہاوس نے اخبار کے رابطہ کرنے پر جواب دیا کہ یہ اہم اور حساس سفارتی معاملات ہیں، امریکہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کریگا۔