تہران،تل ابیب،واشنگٹن،فرینکفرٹ:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ،اسرائیل کے ایران پر شدید حملے،متعدد افراد شہید،تہران کی جوابی کارروائیوں میںاسرائیلی علاقوں پر میزائلوں کی بارش،کویت، بحرین ،قطر میں امریکی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی،اسرائیلی حملوں میں اصفہان،قم ،ارومی ،بندر عباس میں رہائشی عمارتوں ،گھروں کو نشانہ بنایا گیا ،کئی عمارتیں ملیا میٹ،بچوں،خواتین سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔
ایران کے مرکزی صوبے کے ڈپٹی گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور نے کہا خنداب ہیوی واٹر کمپلیکس کو امریکی و صہیونی دشمن نے 2مرحلوں میں حملوں کا نشانہ بنایا ،کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،حفاظتی اقدامات کے عوام کو کسی خطرے کا سامنا نہیں ،انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے مطابق ایران پر حملوں میں شہدا کی تعداد2000تک جاپہنچی،20 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
صدر مسعود پزشکیان نے تہران کی سپر مارکیٹ کا دورہ کیا ،شہریوں سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی،شہریوں نے صدر کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
دریں اثناایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دئیے ، کویت، بحرین اور قطر میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،اسرائیل کے کریات شہر،شمالی نہاریہ میں بڑے پیمانے پرشہری املاک،انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
ایرانی فوج نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83ویں لہر پاکستان، جرمنی و سپین کے عوام کے نام کردی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ حملوں میں استعمال ہونےوالے بعض میزائلوں پرجرمن، ہسپانوی اور پاکستانی عوام کا اظہاریکجہتی پر شکریہ ادا کیاگیا ،فوج کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کی 83 ویں لہر میں خطے میں موجود امریکی و اسرائیلی فوجی ،ایندھن تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے تمام ممالک کے عوام امریکی فوجی مراکز سے دور رہیں،بزدل امریکی و صہیونی فوج خوف کے باعث معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے،خطے کے عوام کو مشورہ ہے امریکی و غاصب صہیونی حکومت کی دہشتگرد فورسز کو جہاں کہیں بھی ملےں ختم کرنا فرض ہے،امریکی فوج کے مراکز سے فوری طور پر دور ہو جائیں تاکہ آپ کو کسی بھی نقصان سے بچایا جا سکے،آبنائے ہرمز بند ہے،گزرنے کی کوشش کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے۔
دریں اثنا ایران نے وزیرخارجہ عباس عراقچی اور سپیکرباقرقالیباف کے قتل کے اسرائیلی منصوبے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا اطلاعات ہیں دونوں اعلیٰ ایرانی شخصیات کو قتل کرنے کامنصوبہ ، وزیر خارجہ کی سطح کو ذاتی استثنیٰ حاصل ہے،فوری ایکشن لیاجائے۔
اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے خطاب میں عباس عراقچی نے کہا2ایٹمی طاقتوں کی جانب سے غیرقانونی جنگ مسلط کی گئی،9ماہ میں 2 بار مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کیا گیا،سکول پرحملے کاکوئی جوازقابل قبول نہیں،امریکہ ،اسرائیل نہتے عوام پر بلا تفریق بمباری کررہے ،فلسطین اور لبنان میں بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں،اقوام متحدہ ،عالمی برادری جرائم پر جواب طلبی کرے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کی ذمے داری ہے مجھے جنگ بند کرنے پر قائل کرے، کوئی فکر نہیں ڈیل ہوتی یا نہیں،دوسری جانب جرمنی کے بعد فرانس نے بھی ہاتھ کھڑ ے کردئیے،وزیر دفاع کیتھرین واٹرین نے کہا فرانس کا موقف بہت واضح ایران جنگ ہماری نہیں، مشرق وسطیٰ تنازع کا حل سفارتکاری میں ہے۔۔
ایران پر حملے،متعدد شہید،خلیج میں امریکی فوجی مراکز کو نشانہ بنائینگے،پاسداران انقلاب



















