لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے مئی 2025 میں بھارت نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان پر جارحیت مسلط کی ، جواب میں پاکستان نے موثر ردعمل دیتے ہوئے دشمن کو سخت جواب دیا، پاک فوج نے چند لمحوں میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، مئی کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کا صدمہ وہ ایک سال بعد بھی نہیں بھلا سکا، معرکے میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا اور پاک فوج کو پروفیشنل فورس کے طور پر سراہا گیا،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا آپریشن ”بنیان مرصوص“ دنیا کی افواج کےلئے سٹڈی کیس بن چکا ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستانی قوم نے جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کیا اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے آج بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جب بھی پاکستان کے دفاع کی بات آئے گی، پوری قوم متحد ہو کر ایک آواز بنے گی۔
بنیان مرصوص، دنیا کی افواج کےلئے سٹڈی کیس ،ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: عظمیٰ بخاری



















