معرکہ حق میں جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا:اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا، بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہاہے،وفاقی دارالحکومت میںاسحاق ڈارنے سفرا اور ڈپلومیٹک کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے اپنی سرزمین کا دفاع بھرپور انداز میں کیا، ملکی امن اور استحکام کےلئے پاک فوج نے دلیری سے جوابی کارروائی کی، بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی،بھارت نے پہل گام حملے کا الزام بغیر ثبوت پاکستان پر لگایا، بھارت کے الزام تراشی کے اقدامات سیاسی اہداف پرمبنی تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں مسلح افواج نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، پاکستان نے بھارت کے لڑاکا طیارے مار گرائے، ائیرچیف مارشل کی قیادت میں شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نےاپنی سرزمین کےایک ایک انچ کا دفاع کیا، بھارت نے پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرنے کی کوشش کی،نائب وزیراعظم نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جدوجہد کو دبا نہیں سکتا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیا جائے۔