اسلام آباد، راولپنڈی (بیورو رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر عدالت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کردی اور درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا،عدالت نے درخواست گزار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپنسری جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا جرمانہ غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا،مزید بر آںبشریٰ سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج عدالت طلب کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ریپریزنٹیشن پر آئندہ سماعت سے قبل سپیکنگ آرڈر جاری کریں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج پیش ہوں،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس ارباب طاہر نے بشریٰ کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کا آرڈر جاری کیا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست خارج، 10 ہزار جرمانہ



















