اسلام آباد ہائیکورٹ نے عام قیدیوں کی نجی ہسپتال منتقلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عام قیدیوں کی نجی ہسپتال منتقلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میںدوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر ،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے 3قیدیوں کی پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کیلئےدرخواستوں کی مخالفت کر دی۔

جسٹس آصف نے ریمارکس دئیے اگر کسی قیدی کو بیماری لاحق ہو جائے تو کیا کریں گے، قیدی کی بیماری سے آپ نہیں کھیل سکتے اگر کوئی قیدی آخری سٹیج پر اور مرنےوالا ہو تو کیا قانون کو دیکھیں گے؟ کوئی سزائے موت کا قیدی آخری خواہش کا اظہار کر دے تو پھر کیا ہوگا؟۔