تہران،واشنگٹن،ریاض:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ کا ایران پر پھر حملہ،مختلف شہروں اہواز، چابہار، قشم ، بندر عباس میں بمباری،پاسدارن انقلاب کے اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید ،70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
کرمانشاہ صوبے میں امریکی حملے میں ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار مارے گئے،صوبہ خورستان 7، ایرانی جزیرے سیرک کے قریب شادی کی تقریب پر حملے میں 5 افراد نشانہ بنے،قشم جزیرے کے ماسان گاوں کے قریب 5 سے زائد ،آبنائے ہرمز کے قریب 4 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
امریکی سینٹ کام نے کہا حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی ، خطے میں موجود امریکی اہلکاروں کےخلاف پاسداران انقلاب کی مبینہ حالیہ کارروائیوں کے بعد کیے گئے،مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مکمل چوکس اورمزید کارروائیوں کےلئے تیار ہیں۔
ایران نے امریکی جارحیت کے جواب میں بحرین، یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر جوابی حملے کیے،درجنوں ڈرونز سے امارات کے الظفرہ اور المنہاد اڈوں پر حملہ کیا، ریڈار نظام ،امریکی فوجیوں کے تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا،پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین کے شیخ عیسیٰ اڈے پر بھی ریڈار تنصیبات پر حملے کئے، امریکی اڈے علی السالم میں کمانڈ سینٹر پر میزائل ،ڈرون داغے، حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، ڈرون ہینگر کو نشانہ بنا کر متعدد امریکی ڈرونز تباہ کر دیئے،حملے بے گناہ شہریوں ،شادی تقریب کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں کئے گئے۔
ادھرسعودی وزارت خارجہ نے کہا آئل ٹینکر پر ایران کے حملے میں عملے کے 2اراکین جاں بحق ہوگئے،اردن، بحرین اور کویت پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت ،اپنی سلامتی ،خودمختاری کو درپیش خطرات سے نمٹنے کےلئے برادر ممالک کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
دریں اثنا پاسداران انقلاب سیاسی شعبے کے نائب جنرل نے عرب ممالک کو خبردار کیا اپنی سرزمین سے امریکی فوجی دستوں کو نکال دیں بصورت دیگر کچل دینے والے فوجی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی موجودگی برقرار رہی تو جوابی کارروائی کے ممکنہ اہداف بن سکتے ہیں۔
سپیکر باقر قالیباف نے کہامیناب کے سکول میں قتل عام ، لامرد کے سپورٹس ہال میں بچوں پر بمباری کی گئی اور اب شادی تقریب میں بچوں اور خواتین کو شہید کیا گیا،قتل عام کرنا والاشیطان ہے۔
دوسری جانب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں ،ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے دباو ڈالنے کی کوشش نہیں کر رہے،مجھے موجودہ صورتحال زیادہ پسند ، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ، ایرانی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ،ایران اپنے ناگزیر انجام کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے، ایرانی عوام آخر کب کھڑے ہوں گے اورلڑیں گے؟۔
امریکی بمباری،متعدد افراد شہید،ایران کے بحرین، یو اے ای ،کویت میں جوابی حملے

















