لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مثالی گاو¿ں پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا پنجاب کے ساڑھے 3 ہزارسے زائد دیہات میں سیوریج، ڈرینج ، پکی گلیوں کے پراجیکٹ تیزی سے جاری ہیں،مریم نواز نے مثالی گاوں کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن متعارف کر ادیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر، کمیونٹی ہیلتھ موبلائزر، سیکرٹری یونین کونسل، ہیڈ ماسٹر و دیگر متعلقین کودیہی پراجیکٹ میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ ،اراکین اسمبلی کورورل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے دیہات میں ڈرینج ، سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ،گاوں کی گلیاں پکی اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاعوام کو ٹوٹی پھوٹی گلیوں، گندے پانی کی مشکلات سے دوچار نہیں دیکھ سکتی،ہر گاوں ،دیہات میں ڈرینج، سیوریج ،پکی گلیوں کی سہولت حکومتی ذمہ داری ہے، دیہات کے لوگوں کا بھی وسائل پر پورا حق،مثالی گاوں پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے،ہر گاو¿ں کی حالت بدلنا چاہتی ہوں۔
دریں اثنا”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ میں طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی،مریم نوازنے طلبہ سے ڈاون پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا اور ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں، حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ ،انشورنس بھی ادا کرے گی، ای بائیک کےساتھ ہیلمٹ و سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا ،اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کاحکم دےدیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاطلبہ کو بڑا تحفہ،ای بائیکس کی ڈاون پے منٹ وصولی روکدی


















