اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری نیکٹا ایکٹ 2013 کے تحت 3سال کیلئے کی گئی،میجر جنرل فیصل نصیر ہلال امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے حامل افسر ہیں ،انسداد دہشتگردی، دہشتگردی کےخلاف آپریشنز اور سکیورٹی امور کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان نے کہا میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔
میجر جنرل فیصل نصیر3سال کیلئے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر


















