ریاض،ماسکو:(مشرق نیوز)یمنی حوثی باغیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی ،خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے، شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا،حملوں کاسخت جواب دیا جائےگا۔
ادھر سعودی وزارت خارجہ نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں ،شہری تنصیبات پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہااپنی سرزمین و قومی صلاحیتوں کےخلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع ،قومی صلاحیتوں کے تحفظ کےلئے اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے،بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں ،بحری جہاز رانی کو درپیش بڑھتے خطرات پر تشویش ہے،شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کرینگے، بےگناہ شہریوں ،شہری تنصیبات پر حوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہوں گے،عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
ادھرروس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی،وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے روس مشرق وسطیٰ کی صورتحال سنبھالنے کی کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا اوپیک پلس کا باہمی تعاون تیل کی رسد و طلب میں توازن برقرار رکھنے میں مددگار ہے،سعودی عرب ،روس کے درمیان مزید شراکت داری اور تعاون کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کا تعاون عالمی توانائی منڈیوں کے استحکام ،معاونت کےلئے انتہائی اہم رہا ہے۔
وزیراعظم نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کیلئے مستقل حمایت کا اعلان کردیا۔
شہباز شریف نے کہاحملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کےلئے خطرہ ،علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ،سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ ، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔
یمنی حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی،پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا،وزیراعظم

















