اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اڈیالہ کے 3قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی وہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں، آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ،سپریم کورٹ کا حکم اب بھی نافذ العمل ہے۔
آئینی عدالت نے 3قیدیوں کی ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف تینوں اپیلوں کو الگ الگ نمبر الاٹ کر دیا، پہلی اپیل کو 2050/2026 نمبر، دوسری اپیل کو 2051/2026 نمبر اور تیسری اپیل 2052/2026 نمبر الاٹ کیا گیا۔
اڈیالہ کے 3 قیدیوں کا عمران جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع

















