برآمدات میں اضافے کےلئے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے،شہبازشریف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم نے کہاہے برآمدات میں اضافے کےلئے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

ممتاز صنعتکاروں ،کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاتاجربرادری ،صنعتکاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں، بجٹ سے پہلے بھی صنعتکاروں سے ملاقات میں مشاورت کی گئی،مشکل حالات کے باوجود مشاورت سے بنیادی اصلاحات کیں،برآمدات میں اضافے کےلئے تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے،انفورسمنٹ کے ذریعے ایک سال میں 800 ارب ریکور کیے گئے، مشاورت کے ذریعے برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کریں گے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ترجیح ہے۔

تاجر برادری نے مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے، اقدام معیشت کےلئے فائدہ مند ہوگا۔

دریں اثنا اسلام آباد پولیس کو جدید، محفوظ اور ماحول دوست پولیسنگ کے فروغ کےلئے 50 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کر دی گئیں ،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاشہریوں کی جان و مال کا تحفظ ترجیح ،حکومت اسلام آباد پولیس کو جدید پولیسنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے،اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کےلئے رول ماڈل ہونا چاہیے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کارکردگی ،شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں مزید بہتری آئے گی۔

علاوہ ازیں اپنے بیان وزیراعظم نے کہاپاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ،قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں ،سمندروں کے تحفظ اور پاکستان کے بحری مفادات کو آگے بڑھانے میں ثابت قدمی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر فخر ہے،1965میں آپریشن دوارکا کے دوران اور آبدوز غازی کی موجودگی میں بہادری کا مظاہرہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔