برمنگھم :(مشرق نیوز)شاہین پھر ڈھیر،انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر پہلی بار ہوم سیریز وائٹ وائش کردیا اور 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ۔
برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی باﺅلرز نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے دونوں انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں واپس بھیج دیا ،نازک صورتحال میں کپتان جو روٹ ، جورڈن کاکس نے اننگز سنبھالی اور انتہائی پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں،130 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔
شاہین پھر ڈھیر،انگلینڈ کی سرزمین پر پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

















