راولپنڈی :(بیورورپورٹ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کے سکواڈ پر حملہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن سکواڈ پر دہشتگردوں کے حملے کو بروقت اوربھرپور کارروائی سے ناکام بنایا،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر سکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی، سکیورٹی فورسزکی موثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرتمپ کے سکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بروقت ،محفوظ طریقے سے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے بچا لیا گیا،فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد گاڑی ،اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
دریں اثنا کرم میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،8 ستمبر کو فتنہ الخوارج سے منسلک عبید اللہ سعد کو 3 ساتھیوں سمیت ہلا ک کیا گیا،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونےوالا خارجی عبید اللہ سعد افغان صوبہ لوگر کے گاوں شاہی قلعہ کا رہائشی اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔
بلوچستان ،ڈپٹی کمشنر کے سکواڈ پر حملہ ناکام،کرم،افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

















