سندھ اسمبلی میں لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرارداد منظور


کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ اسمبلی نے لیوی ٹیکس کے خاتمے کی قرار داد منظور کرلی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم اراکین نے شور شرابہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے کہا لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی،سندھ دیش نامنظور‘ سپیکر گردی نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد پر وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے، سندھ حکومت ختم نہیں کرسکتی،سندھ حکومت وفاقی حکومت سے لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے۔