پشاور:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے 27 ستمبر کا پرامن مارچ صرف انصاف مارچ ہوگا، تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی،انتشار ہوگا نہ سرکاری وسائل استعمال ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ذاتی و سیاسی بیانات اپنی جگہ رکھیں، ملک کا امن و امان سب سے مقدم ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سندھ میں پذیرائی ملنے سے حوصلہ بڑھا ،ثابت ہوگیاعوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،امید ہے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاصوبے آزمائشی طور پر نہیں بننے چاہئیں،معاملے پر جلد بازی نہ کی جائے، پاکستان کا بیانیہ ہے دہشتگردی کے پیچھے بھارت ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنا بیان واپس لیں،عوام اب سیاسی تناو اور تقسیم سے بیزار ہو گئے۔
مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہوگی، بیرسٹر گوہر

















