سہیل آفریدی ،8پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ رمنا مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، مینا آفریدی، شاہد خٹک ،شفیع جان کے نئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اورچاروں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ کے دوسرے مقدمے میں پی ٹی آئی کے 8 قومی و صوبائی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، شاہد خٹک، مولانا نسیم شاہ،عامرڈوگر،عاطف خان،اقبال آفریدی، میناخان آفریدی ڈاکٹرامجد اورشفیع جان شامل ہیں۔

علاو ہ ازیں15فروری کو شاہراہ دستور پر احتجاج کیس میں گرفتار 4کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔