لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن ،کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف ایکشن جاری ہے،13 دنوں میں پنجاب پولیس کے 791 افسروں ،اہلکاروں کےخلاف کرپشن پر سخت ایکشن لیا گیا ،75فارغ،60معطل، 230 لائن حاضر،79 اہلکاروں کے رینک میں تنزلی ،گرفتاریاں، 274 کےخلاف انکوائری ،درجنوں کریمنل مقدمات در ج کیے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کرپشن و کرپٹ عناصر کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں،شکایات کرنے والے شہریوں کے مشکور ہیں، پنجاب کو کرپشن سے مکمل پاک کرنا مریم نواز کا مشن ہے۔
پنجاب ،کرپشن پر791افسروں و اہلکاروں کےخلاف ایکشن،75فارغ،60معطل

















