نیویارک: (بیورورپورٹ)جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپر د کردی گئی۔
امریکی حکام نے کہاایرانی حکام کی سکیورٹی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈپلومیٹک سکیورٹی سروس کے اہلکاروں کے ذمے ہے ،نیویارک پولیس کے اہلکار بھی تعینات کردئیے،مختلف سکیورٹی اداروں کے اہلکار مشترکہ طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد



















