ٹرمپ کاخواب پھر ادھورا، امن کا نوبل انعام جنوبی افریقہ کی خاتون وکیل کے نام


سویڈن: (مشرق نیوز) ٹرمپ کاخواب پھر ادھورا، امن کا نوبل انعام جنوبی افریقہ کی خاتون وکیل نے اپنے نام کرلیا،نوبل کمیٹی کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے کو امن و عالمی قانون کے فروغ پر نوبل انعام دیا جا رہا ہے۔

1941 میں جنوبی افریقی شہر ڈربن میں پیدا ہونے والی ناوانیتھم ناوی پلے بھارتی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی ہیں،نسلی امتیاز کا سامنا کرتے ہوئے بڑی ہوئیں،نسل پرستی کےخلاف سرگرم افراد کا عدالتوں میں دفاع کیا،جیلوں کی ناقص حالات کے خلاف لڑتی رہیں،جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کے خاتمے کے بعد روانڈا میں انٹرنیشنل کرمنل ٹربیونل کی جج بنیں،جنسی زیادتی کو جنگی جرائم کا حصہ بنانے کا تاریخ ساز کام کیا،2008 سے 2014 کے دوران اقوام متحدہ کے ہیومین رائٹس ادارے کی ہائی کمشنر کے طور پر کام کرتی رہیں ،حال ہی میں غزہ ،اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےلئے قائم کیے گئے اقوام متحدہ کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ۔