واشنگٹن:(بیورورپورٹ)چینی صدر کاامریکہ میں تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال ، توپوں کی سلامی،دونوں ممالک کے پرچموں کی بہار، امریکی 2بی ون بمبار طیاروں کا فضائی مظاہرہ ،استقبالیہ کے بعد ٹرمپ نے شی جن پنگ کو گاڑی تک پہنچایا ۔
صدر شی جن پنگ کے 3روزہ دورے کے آغاز پر جوائنٹ بیس اینڈریوز میں 100فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ ،اہلیہ پینگ لی یوان کا ایئرپورٹ کے رن وے پر ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا، شی جن پنگ کے استقبال کےلئے امریکی و چینی پرچموں کے ساتھ 3 رسمی دستے تعینات کئے گئے ، امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے۔
چینی صدر کاامریکہ میں تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال ، توپوں کی سلامی



















