محسن نقوی نے نام لئے بغیر سہیل آفریدی پر طنز کے نشتر برسا دئیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لئے بغیر وزیراعلیٰ کے پی پر طنز کے نشتر برسا دئیے۔

کشمیر چوک انڈرپاس کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاعوام دیکھیں کیا منتخب نمائندہ وقت منفی سیاست میں ضائع تو نہیں کررہا؟ دیکھےں منتخب نمائندہ ایک ماہ سے دفتر گیا نہ ہی کوئی اجلاس کیا، دوسرا نمائندہ ایک گھنٹے کا بھی وقفہ نہیں کرتا،اسلام آباد کو 3گنا زائد سرسبز بناکر چھوڑیں گے اور آئندہ 20 سال کی ضرورت کا کام کرکے جائیں گے،ایف نائن پارک کو ہائیڈ پارک جیسا بنایاجائے گا۔