لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 14 سال سے آپ دھرنوں پر لگے اب فیض نہیں ملنا، فیض جاچکا۔
صوبائی وزیر بلال یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا لاہور آنےوالا وزیر اعلیٰ خالی ہاتھ واپس گیا، ملاقات مانگ رہے ہیں ایسے ملاقات نہیں ہونی، دوسری مرتبہ 9مئی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،خیبرپختونخوا میں 13 سال کے دوران کم آمدن والے افراد کےلئے اپنی چھت اپنا گھر جیسا منصوبہ کیوں شروع نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی دور میں ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کے وعدے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔
وزیر اطلاعات نے کہااپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کا سکرول آف آنر ایوارڈ ملا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی عوامی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، 5 سال میں 10 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ تیز رفتار ی سے آگے بڑھایا جائے گا،منصوبہ میرٹ ،شفافیت کی بنیاد پر ہے ،کسی سفارش کی ضرورت نہیں،عالمی ایوارڈ صرف وزیراعلیٰ مریم نواز نہیں ،25 کروڑ عوام کا اعزاز ہے،موجودہ حکومت کو دھرنوں یا سیاسی نعروں نہیں ،عوامی خدمت کے عملی منصوبوں پر عالمی سطح پر اعزاز مل رہا ہے۔
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور اہل خانہ کی ملاقات
ریلوے رہائشگاہوں کی بوگس الاٹمنٹ میں ملوث 16 ملازمین معطل
پنجاب پولیس کی KP میں تعیناتی اطلاعات، صوبہ میں اہلکاروں کی کمی جرائم پر کنٹرول، امن و امان کیلئے خطرے کی گھنٹی
المالک گارڈن ہاﺅسنگ سکیم کا فراڈ، ملکیتی اراضی سے زائد رقبہ کی ہزاروں جعلی فائلیں الاٹ، شہری جمع پونجی سے محروم
محکمہ آبپاشی پنجاب کی نااہلی، 65 فیصد پانی کسانوں تک پہنچنے سے پہلے غائب، ٹیل بدستور خشک
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں میں تشویش، اربوں کے نقصان کا خدشہ
چیف ایڈیٹر ”مشرق“ عبدالباقی کاکڑ کی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سے ملاقات
بچوں میں موٹاپے کی روک تھام کیلئے میٹھے مشروبات کم کرنا موثر قرار
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد بڑا کریک ڈاون، پی ٹی آئی کے 169 کارکن گرفتار
معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف نیا ریکارڈ قائم کردیا



















