پاکستان کا ثالثی کردار بہترین،ٹکراﺅ سے گریز کیاجائے،انتونیو گوتریس


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کےلئے اپنے دروازے کھولے، امن کے فروغ کےلئے ثالث کا کردار ادا کیا ۔

فارن سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان نے ایران ،امریکہ کے درمیان ثالثی کا بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی عوام نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑا نقصان اٹھایا ، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کردار کم ،متاثر سب سے زیادہ ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا مشکلات کے دوران ایک دوسرے کو بچا کر ہی خود کو بچایا جا سکتا ہے، نا انصافی اور موسمیاتی تبدیلی سے انسانی مسائل میں اضافہ ہوا ،غزہ میں امن منصوبے کو مکمل طور پر نافذ ہونا چاہیے، پاکستان کی قیادت کو امن کے فروغ کےلئے کردار پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مصنوعی ذہانت سے ترقی کے ساتھ ساتھ تفریق بھی بڑھ رہی ہے،مسائل کے حل کےلئے ٹکراﺅ کی بجائے مکالمے اور بات چیت کو اہمیت دینی چاہیے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا دنیا کے نظام اور طاقت کے توازن میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، عالمی مسائل کے حل کےلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا ،جیوپولیٹکس کے موضوع پر بات کرنے کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بہتر کوئی شخصیت نہیں ہو سکتی،عالمی تنازعات ،مسائل کے پرامن حل میں اقوام متحدہ کا کلیدی کردار ہے۔