راولپنڈی:( ) پاکستان نے 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، قومی ٹیم کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور میچ کے نمایاں بلے باز رہے،معاذ صداقت نے نصف سنچری سکور کی جبکہ فخر زمان 21، صائم 8 اور حسن نواز نے ایک رن بنایا،خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 11 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی



















