امن خوشحالی مشن،عوام کو دہشتگردی سے نجات دلائینگے،ایڈوائزری کونسل کے پی


پشاور:(بیورورپورٹ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں قائم 11رکنی ایڈوائزری کونسل کے پہلے اجلاس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوامی تحفظ، کرپشن کے خاتمے اور سیاحت کے فروغ پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

فیصل کریم کنڈی نے اجلاس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاصوبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا،کونسل کے اراکین ذمہ داریاں محنت ، دلجوئی سے ادا اور صوبے کی بہتری کےلئے موثر تجاویز پیش کریں،امن و امان کا قیام ،عوام کا تحفظ ترجیح ، خیبرپختونخوا کے عوام کو دہشتگردی سے نجات دلانے کےلئے اقدامات،پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

گورنر کے پی نے کہاخیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ،سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کےلئے کام کیا جائے گا، تمام متعلقہ فریقوں کو مل کر صوبے میں امن، استحکام و خوشحالی کےلئے کوششیں کرنا ہوں گی،کونسل باہمی تعاون ،موثر تجاویز کے ذریعے مسائل حل ،عوام کی بہتری کےلئے کردار ادا کرے گی۔