عالمی سرمایہ منڈیوں تک دوبارہ رسائی حاصل کر رہے ہیں، وزیر خزانہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے معاشی استحکام مزید مستحکم کرنے اور پائیدار، برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب پیشرفت کےلئے اصلاحاتی عمل کا تسلسل ضروری ہے۔

جیفریز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا ٹیکس نظام، توانائی، سرکاری ملکیتی اداروں اور عوامی مالیات کے شعبوں میں اصلاحات کا تسلسل ضروری ، معاشی استحکام کو مضبوط بنانے کے ساتھ پائیدار اور برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب پیشرفت ترجیح ہے،آبادی میں تیزرفتار اضافہ صحت، تعلیم ،روزگار کیلئے بڑا چیلنج ، آبادی میں اضافے کو انسانی وسائل کی ترقی ،روزگار کے مواقع میں تبدیل کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہابچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کیلئے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ،مذہبی رہنماوں سے رابطہ اہم ، خواتین کی تعلیم ، روزگار میں شمولیت بڑھانا ضروری ہے،وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی آبادی کونسل قائم کی گئی، آبادی، صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔