راولپنڈی:(بیورورپورٹ) روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف کادورہ جی ایچ کیو ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان ،روس کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان ،روس کے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط کے فروغ ،باہمی رابطہ کاری بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا،سکیورٹی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے ،مشترکہ مفادات کے امور پر ملکر کام کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کےساتھ دیرینہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ،مشترکہ مفادات کے شعبوں، بالخصوص سکیورٹی کے میدان میں عملی تعاون کو فروغ دینے کےلئے پاکستان کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
روسی وزیر داخلہ کی ملاقات،فیلڈ مارشل کا تعلقات مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ



















