تجارتی معاہدے پر پیشرفت،پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ،پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیر تجارت جام کمال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوطرفہ تجارت ،اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،تجارت، سرمایہ کاری ، پاکستانی زرعی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سیکرٹری تجارت جواد پال کے مطابق پاکستان ،امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ،چند تکنیکی شقوں پر مزید بات چیت درکار ہے،ملاقات میں پاکستانی آم ، بلوچستان کی کھجور کی امریکی منڈی تک رسائی، زرعی و صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری، معدنیات ،تکنیکی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا،دونوں ممالک نے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے، منڈیوں تک رسائی کے مسائل حل کرنے اور ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔