لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب میں 20 نئے پی ایچ ایز کے قیام کی تیاریاں، 2820 آسامیاں منظور، 10 ارب کا پیکیج، سالانہ خرچ 10 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے باقی 20 اضلاع میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز (PHAs) کے قیام کیلئے فائنل پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر اربوں روپے لاگت آئے گی۔ موجودہ فعال PHAs: 21 اضلاع (10 پرانے جبکہ مزید 11 حال ہی میں بننے والے)نئے بننے والے PHAs: 20 اضلاع (ڈیڈ لائن: جنوری 2027)حتمی ہدف دیا گیا ہے پنجاب کے تمام 41 اضلاع میں PHAنئی منظور شدہ آسامیاں: 2,820فی PHA اوسط عملہ: 140 ملازمین نئی مشینری و گاڑیاں شامل کی جائیں گی 1,289خصوصی ترقیاتی پیکیج: 10 ارب روپےموجودہ 21 PHAs کا سالانہ SNE بجٹ: 4 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ روپے (جس میں سے 3.3 ارب صرف لاہور کودیے جا رہے ہیں 41 اضلاع کے بعد متوقع سالانہ بجٹ: 9 سے 10 ارب روپے ہر نئے PHA کا سالانہ خرچ: 18 سے 22 کروڑ روپےہر نئے PHA کی ون ٹائم تعمیراتی گرانٹ: 40 سے 50 کروڑ روپے ذرائع کے مطابق 50 فیصد آسامیاں (تقریباً 1,410) براہ راست پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کی جائیں گی جن کیلئے ہارٹیکلچر، ایگریکلچر اور لینڈ سکیپ ڈیزائن کے گریجویٹس اہل ہوں گے 30 فیصد (846) تجربہ کار افسران موجودہ 21 فعال PHAs سے دو سالہ ڈیپوٹیشن پر نئے اضلاع میں بھیجے جائیں گے تاکہ نیا نظام چلایا جا سکے۔ جبکہ 20 فیصد (564) فیلڈ سٹاف، مالی اور بیلدار متعلقہ ضلعی بلدیات سے PHA میں ضم کیے جائیں گے۔ مجوزہ انتظامی ڈھانچہ:ہر نئے PHA کا ڈھانچہ PHA لاہور ماڈل پر بنایا گیا ہے۔ سربراہ منیجنگ ڈائریکٹر (BS-19/20) ہوگا، اس کے ماتحت ایک ڈائریکٹر ہارٹیکلچر (BS-18)، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز (BS-17) برائے پارکس اور نرسری، 4 تا 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (BS-16/17) اور باقی ٹیکنیکل و فیلڈ سٹاف ہوگا 10 ارب روپے کے خصوصی پیکیج سے ہر نئے PHA کو دفتر، سرکاری نرسری اور 50 سے 60 گاڑیاں (واٹر باو¿زر، گراس کٹنگ مشین، ٹریکٹر) فراہم کی جائیں گی۔ اس کے بعد محکمہ خزانہ سے SNE کی مد میں سالانہ 18 سے 22 کروڑ روپے براہ راست متعلقہ PHA کے اکاو¿نٹ میں منتقل ہوں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بل بورڈز کی آمدن پر پابندی کے بعد PHAs کا اپنا ریونیو ماڈل تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نئے PHAs اپنی نرسریوں سے پودوں کی فروخت، فوڈ کورٹس کی نیلامی، پارکس میں ایونٹس اور گرین سپانسرشپ سے اپنی آمدن پیدا کریں گے۔ اس کے علاوہ ہر پرائیویٹ ہاو¿سنگ سکیم سے وصول کیا جانے والا 1 فیصد ہارٹیکلچر فنڈ بھی متعلقہ ضلع کے PHA کو دیا جائےگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ41 اضلاع میں پی ایچ ایز کے قیام کا ہدف 2027میں مکمل کر لیا جائیگا۔
پنجاب میں 20 نئے پی ایچ ایز کی تیاریاں، 2820 آسامیاں منظور ،10 ارب کا پیکیج



















