دوحہ،انقرہ:(مشرق نیوز)پاکستان، ترکیہ،قطر اور انڈونیشیا میں دفاعی ،سکیورٹی تعاون بڑھانے کامعاہدہ،دستخط کردئیے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر کے دورہ دوحہ کے دوران ترکیہ، قطر، پاکستان ،انڈونیشیا کے درمیان دفاعی ،سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کےلئے بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مفاہمتی یادداشت پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف، ترکیہ کے وزیر قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیر اعظم ،وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن الثانی ،انڈونیشیا کے نائب وزیردفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے،معاہدے کے تحت چاروں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں ،تربیتی تعاون کو فروغ دیں گے، دفاعی تحقیق ،ترقی کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔
ترک وزارت دفاع نے کہامعاہدے کا مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ تعاون کا فروغ ،دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے، ترکیہ کی دفاعی صنعتی ایجنسی کے مطابق نئی مفاہمتی یادداشت چاروں ممالک کے درمیان دفاعی منصوبہ آگے بڑھائے گی۔
پاکستان، ترکیہ،قطر ، انڈونیشیا میں دفاعی ،سکیورٹی تعاون بڑھانے کا معاہدہ


















