لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کیس میں وزیرداخلہ پنجاب اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس عبہر گل نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی درخواست پر سماعت کی،عظمیٰ خان کے شوہر احد خان نے عدالت سے استدعا کی ڈپٹی کمشنر لاہورکو طلب کریں، جسٹس عبہر گل نے کہا ڈپٹی کمشنرکو فریق ہی نہیں بنایا تو کیسے طلب کرلیں۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے سوال کیا ڈپٹی کمشنر لاہور کو فریق کیوں نہیں بنایا؟،وکیل نے کہا تینوں بہنوں کے نظر بندی کے احکامات 19 اور 20 اکتوبرکو ختم ہوچکے، ڈپٹی کمشنر کا نظر بندی کا نوٹیفکیشن ختم ہوچکا اس لیے فریق نہیں بنایا، بعد ازاں عدالت نے وزیرداخلہ پنجاب اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو 28 اکتوبرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
عمران خان کی بہنوں کی بازیابی درخواست پر وزیرداخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ طلب


















