اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر توانائی اویس لغاری نے صارفین کو اضافی اور غلط بل بھیجنے پر ڈسکوز کیخلاف کارروائی کا حکم دےدیا۔
ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے سخت ،جامع اصلاحاتی فریم ورک نافذ کرنے کی باضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا بجلی چوری کی روک تھام قومی ترجیح لیکن بے گناہ شہریوں پر من مانا بوجھ ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی،فریم ورک کے تحت فیلڈ عملے کے صوابدیدی اختیارات کو مکمل طور پر ضابطے کا پابند بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو تحفظ ملے اور بجلی چوری کےخلاف ایمانداری سے فرائض انجام دینے والے افسروں کے راستے میں بھی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو،میٹر رفتار سست ثابت ہونے پر ریکوری کو صرف 2بلنگ سائیکلز تک محدود رکھا جائےگا۔
صارفین کو اضافی اور غلط بل بھیجنے پر ڈسکوز کیخلاف کارروائی کا حکم


















