اسلام آباد:(بیورورپورٹ) جے یو آئی نے کہا ہے کروم بکس ،لیپ ٹاپ بانٹنا بحران کا حل نہیں۔
اپنے بیان میں جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان سر فہرست ، تعلیمی بحران کا دیرپا ،پائیدار حل نکالنے کےلئے پالیسی وقت کا تقاضا ہے،حکومتی تعلیمی ترجیحات سوالیہ نشان ،سہولیات احسان نہیں، ہر بچے کا بنیادی حق ہے، تعلیم کے شعبے میں طبقاتی تفریق ختم کئے بغیر ترقی ممکن نہیں،اشرافیہ کے بچوں کےلئے فائیو سٹار سہولیات والے سکول ،غریب کے بچوں کے سکولوں میں واش روم تک نہیں ہوتے،حکمرانوں کی پالیسیوں سے ہر سال لاکھوں ذہین دماغ اپنا اور فیملی کا پیٹ پالنے بیرون ملک جاتے ہیں۔
کروم بکس ،لیپ ٹاپ بانٹنا تعلیمی بحران کا حل نہیں، جے یو آئی


















