امریکہ کی مزید کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا، ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسداران انقلاب عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے امریکہ کی جانب سے مزید کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا،دشمن نے غلط اندازہ لگایا تھا ایرانی قیادت ،فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے عوام کو میدان سے دور کیا جا سکے گا،فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن اب نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایرانی معاشرے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا امریکہ خطے کے ممالک کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا ،واشنگٹن کی جانب سے سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہو چکی ،مغربی ایشیا میں سکیورٹی کا سرچشمہ خود خطے کو ہونا چاہیے،خطے میں بیرونی مداخلت روکی جائے ،علاقائی ممالک کو اپنی سکیورٹی کےلئے خود کردار ادا کرنا چاہیے۔